عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے کتاب میں یہ بات کی ہے کہ کیسے جنسی دباؤ کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ جنسی ہراسگی کے کئی کیسوں کا براہ راست تحریک انصاف سے تعلق ہے اور عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہےاور ایسے شخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے، عمران خان کا اقتدار میں آنا پاکستان کیلئے بڑا رسک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ کو ووٹ نہیں دوں گی اس بات پر انھوں نے قہقہہ لگایا تھا جب کہ میں اب بھی پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دوں گی

ریحان خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظریات اب تک غیر واضح ہیں اور حالیہ یو ٹرن سے بھی یہ واضح ہے عمران خان انتہاپسندوں کے حامی ہیں اور وہ اسلامی ووٹ بینک کو اقتدار میں آنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔